آصف زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

جیل حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 11:38

آصف زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : سابق صدرآصف علی زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ جیل حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا جب کہ ضلعی انتظامیہ پمز اسپتال کو سب جیل قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ یہ عدالتی دائر اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

(جاری ہے)

تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔

فیصلے کے مطابق جیل حکام ایگزیکٹو آڈر کے ذریعے ہسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جیل سپریڈنٹ تمام معاملات پر اپنے رپورٹ 22 اکتوبر عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آصف علی زرداری نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ شب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد نیب نے انہیں فوری بنیادوں پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سروسز ہسپتال منتقل کیے گئے سابق وزیراعظم شریف کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق نواز شریف کو ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا۔ نواز شریف دل کی ادویات استعمال کر رہے ہیں جن میں کون پتلا کرنے والی ادویات بھی ہیں۔ ان ادویات کے باعث ہی نواز شریف کا پلیٹ لیٹ کاونٹ کم ہوا ہے۔ تاہم نواز شریف کے ابھی مزید کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں