اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر چلانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

منگل 22 اکتوبر 2019 14:08

اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر چلانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر چلانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 22اکتوبر کو آزمائشی طور پر اورنج لائن ٹرین کو چلانے کا اعلان کیا تھالاہور۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا سول ورکس مکمل ہوچکا ہے تاہم مکینیکل اور الیکٹریکل ورکس تاحال مکمل نہیںہوسکا۔

مکینکل اور الیکٹریکل ورکس پرچائنیز کمپنیاں کام کررہی ہیں۔اورنج لائن ٹرین کا انڈرگرائونڈ ورک بھی تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی مرمت اور دیکھ بھال کا کنٹریکٹ بھی تاحال کسی کمپنی کو ایوارڈ نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی نئی تاریخ مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی پروگرام کے بعد دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں