نواز شریف کی صحت اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے (ن)لیگ پنجاب کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا

منگل 22 اکتوبر 2019 15:08

نواز شریف کی صحت اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے (ن)لیگ پنجاب کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی صحت اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کے لئے مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کل بروز ( بدھ ) کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پارٹی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے منتخب ارکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر پارٹی عہدیداران شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف حکومتی سیاسی انتقام پر مبنی رویہ پر حکمت عملی پر غور ہو گا اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی بدترین معاشی صورتحال، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومتی بے عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو آزادی مارچ کے حوالے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں