بجلی کی قیمت میں 2 روپی97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائیگا،نیپرا 30اکتوبر کو سماعت کریگا

منگل 22 اکتوبر 2019 18:40

بجلی کی قیمت میں 2 روپی97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بجلی کی قیمت میں 2 روپی97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔رواں سال جولائی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں