عمران خان کوچاہیے شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکال کردوچارپنکچرز لگائیں

شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ وہ اپنے بیانات پر خود کو شیشے میں دیکھیں، فردوس عاشق اعوان کی بھی غیرمئوثرترجمانی پروزیراعظم نے خاصی کلاس لی ہے، ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اکتوبر 2019 19:31

عمران خان کوچاہیے شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکال کردوچارپنکچرز لگائیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے غبارے سے ہوانکالیں،دوچارپنکچرزبھی لگائیں، شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ وہ خود کو شیشے میں دیکھیں، فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم نے خاصی کلاس لی ہے، کیونکہ وہ ترجمانی ٹھیک طرح سے نہیں کررہی، ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز انتہائی کم ہوگئے تھے ، لیکن اب میگا کٹ لگنے سے بہتر ہوئے ہیں، فردوس عاشق نے بیان دیا کہ وہ ہشاش بشاش تھے،وہ ہاتھ ہلاتے ہوئے گاڑی سے اترے، فردوس صاحبہ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑتی اگر ان کو اسٹریچر پر لایا جاتا؟ان لوگوں کو آگے کا بھی سوچنا چاہیے کہ آئندہ بھی منہ دکھانا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے نوازشریف کے بارے کہا گیا کہ ان کا بائی پاس آپریشن ہی نہیں ہوا۔پھر کہا گیا ان کی بیگم کو کچھ نہیں ہے کینسرجھوٹ ہے۔نوازشریف کو کئی بیماریاں ہیں۔آج نیب کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے۔بعض چیزوں کوسیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے۔عمران خان کو شہبازشریف کو فون کرنا چاہیے تھا کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔عارف نظامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک بل منظورکیا کہ 5کروڑ کی کرپشن والے کو سی کلاس میں ڈالیں، بھئی الزام توکسی پر بھی جتنا ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعصاب پردھرنا سوار ہوچکا ہے۔شیخ رشید ایک طرف کہتے مولانا فیس سیونگ چاہتے ہیں، دوسری طرف کہتے ان کے غبارے میں ہوا بہت بھر گئی ہے۔اب شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ شیخ رشید اگرخود کو شیشے میں دیکھیں اور اپنی بیانات کو پڑھیں، پتا چلے گا ان کے اپنے غبارے میں کتنی ہوا بھر گئی ہے،عمران خان کو چاہیے شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکالیں اور دوچار پنکچرلگائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں فردوس عاشق کی خاصی کلاس لی ہے، کیونکہ وہ ترجمانی ٹھیک طرح سے نہیں کررہی،ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں،فردوس عاشق کو چاہیے کہ حکومت کے اچھے کاموں کو اجاگر کریں۔حکومت نے کام پکڑ لیا ہے کہ پارلیمنٹ کی بجائے کسی بھی کام کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیتے ہیں، پارلیمنٹ غیرمئوثر ہوکر رہ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں