گور نر پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

کر تار پور راہداری کے افتتاح ‘ باباگر ونانک کے جنم دن کی تیاریوں کے انتظامات30اکتوبر تک مکمل کر نے کا فیصلہ سکھ یاتر یوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،چوہدری محمدسرور

منگل 22 اکتوبر 2019 23:49

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) حکومت کا کر تار پور راہداری منصوبہ کے افتتاح اور باباگر ونانک کی550ویںجنم دن کی تیاریوں کے تمام انتظامات30اکتوبر تک مکمل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایات کردی گئیں ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر سے 1لاکھ سکھ یاتریوں کی شر کت کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی سیاحت و ورثہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںصوبائی وزیر مذہبی امور پیرسید سعید الحسن شاہ ،چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ عامر امیر خان ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب بابر حیات تارڑ،کمشنر گوجرنوالہ ذوالفقار گھمن ،کمشنر لاہور آصف بلال لودھی ،چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان ،چیف ایگز یکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ ،ڈی سی ناورال اور ڈی سی ننکانہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران سمیت دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ عامر امیر خان اور متعلقہ حکام کی جانب سے کر تار پور راہداری منصوبے اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقر یبات کے حوالے سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بر یفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا کیا گیا کہ کر تارپور راہداری اور باباگر ونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شر کت کیلئے بھارت سمیت دیگرممالک سے آنیوالے سکھ یاتریوں کی رہائش، سیکیورٹی اور آمدورفت کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات کو ہر صورت30اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا اور تمام محکمے اپنے انتظامات مکمل کر کے مذہبی سیاحت و ورثہ کمیٹی کو آگاہ کر یں گے۔

اجلاس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھ یاتر یوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کر تار پور راہدری منصوبہ وعدے کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے اور9نومبر2019 کو وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں