دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:30

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے فائنلز آج بروز بدھ 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے‘فائنل کے مہمان خصوصی گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب نوفل دائود ہوں گے‘گزشتہ روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز مقابلے مکمل ہوئے‘اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی، عامر ملک، دانش آفتاب، تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی‘ انڈر 18 پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے خزیمہ عبدالرحمان کو 6-0, 6-3 سے، دوسرے سیمی فائنل میں احمد کامل نے فیضان فیاض کو 6-4, 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا‘انڈر18 گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں شمزہ دراب نے استفیلا عارف کو 6-0, 6-0 سے، دوسرے سیمی فائنل میں راحت جاوید نے زارا سلمان کو 6-2, 6-4 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا‘ انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں بلال عاصم نے شاہیل دراب کو 6-2, 7-6 سے ، دوسرے سیمی فائنل میں خزیمہ عبدالرحمان نے احمد نائل کو 6-0, 6-2 سے ہرا کر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا‘گرلز انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں لبیکا دراب نے استفیلا کو 6-2, 6-4 سے، دوسرے سیمی فائنل میں ماہا سید نے علینا سلمان کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا‘انڈر 12 کے پہلے کوارٹرفائنل میں حسنین علی رضوان نے امیر مزاری کو 4-0, 5-3 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں حیدر علی رضوان نے حمزہ علی رضوان کو 4-2, 4-2 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں اسد زمان نے یشار تارڑ کو 4-1, 4-0 سے ہرا دیا، انڈر 10 کے پہلے کوارٹرفائنل میں حمزہ علی رضوان نے حارث باجوہ کو 4-0, 4-0 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں اسماعیل آفتاب نے حسن عثمانی کو 3-4, 5-3, 10-6 سے ، تیسرے کوارٹر فائنل میں حانیہ منہاس نے زوہیب افضل ملک کو 4-1, 4-0 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں