ڈی جی آئی ایس پی آر آپ کے ساتھ ’ایک کپ چائے‘پینے کی خواہش ہے

جی ضرور،’ہم آپ کا استقبال کریں گے اوراپنے آفس میں آپ کے ساتھ چائے پئیں گے‘میجر جنرل آصف غفور

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 23 اکتوبر 2019 06:43

ڈی جی آئی ایس پی آر آپ کے ساتھ ’ایک کپ چائے‘پینے کی خواہش ہے
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء)   ڈی جی آئی ایس پی آر ہر حوالے سے ایکٹو رہتے اور عالمی سطح پر بھی اپنے قدکاٹھ سے اہمیت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ آرمی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے نظر آتے ہیں۔اب کی بار ایک ایسا دلچسپ ٹویٹ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنا ضروری سمجھا۔

ہوا کچھ یوں کہ اکسینٹ روم سے تعلق رکھنے والا ایک معروف پاپ بینڈ ہے جن کے پاکستان میں بھی بے شمار مداح ہیں اور یہ بینڈ پاکستان میں متعدد کنسرٹس بھی کر چکا ہے۔اکسینٹ بینڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کنسرٹ کے لیے آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ بینڈ نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیاہے۔معروف پاپ بینڈ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہونے والے کنسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو کنسرٹ کے لیے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاپ بینڈ نے اس ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ٹیگ کیا اور ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔اکسینٹ بینڈ نے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ گورنر ہائوس میں چائے کا ایک لاجواب کپ پینے میں بے حد خوشی ہوگی۔‘’انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کنسرٹ منعقد کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس پنجاب مس تنزیلہ عمران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روم کے پاپ بیند ایکسنٹ کی اس خواہش پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فوراً جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ، ہم آپ کا استقبال کریں گے اور لاجواب چائے کا کپ میرے آفس میں پئیں گے‘۔اس کے بعد ٹویٹر صارفین کے بھی دلچسپ جملے آنا شروع ہو گئے کسی نے ابھی نندن کے فنٹاسٹک چائے کپ کا حوالہ دیا تو کسی نے کسی اور کا، تاہم سبھی ٹویٹر صارفین نے مشہور بینڈ کوپاکستان کے دل لاہور میں کنسرٹ کرنے کے لیے ویلکم کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں