مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 23 اکتوبر 2019 10:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کو اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ،نوازشریف کی صحت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔مطالبہ ہے کہ مریم نواز کو نوازشریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے ۔قرارداد کے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں