مریم نواز کی پیشی کے موقع پر (ن) لیگی وکلاء پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:58

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر (ن) لیگی وکلاء پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر (ن) لیگی وکلاء پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران (ن) لیگی وکیل نے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کی پٹائی کر دی۔ ہنگامہ آرائی پر پولیس اہلکاروں نے بیچ بچائو کرا دیا۔ اسی دوران (ن) لیگی خاتون کارکن نے مریم نواز سے ملاقات میں رکاوٹ بننے پر وکیل کو تھپڑ جڑ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں