حریم شاہ کو گرفتار کیے جانے کا امکان

ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو اسی وقت گرفتارکیا گیا تو حریم شاہ کو کیوں نہیں گرفتار کیا جا رہا؟۔ صارفین نے سوشل میڈیا پر سوال اُٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 اکتوبر 2019 17:43

حریم شاہ کو گرفتار کیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2019ء) :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں ویڈیوز بنانے پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹک سٹار حریم فاروقی کی وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل اور حکومتی شخصیات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ماڈلز کی اہم سرکاری اداروں تک رسائی ناقابلِ برداشت ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف ٹک ٹاک سٹار کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا بھی کہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی گرفتاری سے سب کو پیغام ملے گا کہ اہم سیاسی اداروں کو کوئی بھی شخص تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو اسی وقت گرفتارکرکے جیل میں ڈالاگیااورمقدمہ درج کیاگیا. آج حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفترکے حساس ترین کمرے میں ٹک ٹاک وڈیو بنائی.اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کا ڈبل سٹینڈرڈ عوام کا منہ کب تک چڑاتا رہے گا۔
ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ جو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم کو محفوظ نہیں کر سکتے وہ ملک کی کیا حفاظت کریں گے؟
ایک صارف نے کہا کہ کیا ہم بھی ادھر جا کر تصاویر بنا سکتے ہیں؟۔
ایک صارف نے کہا کہ حریم شاہ کو اپنے خاص لوگوں کے ہمراہ گرفتار کرنا چاہئیے اور یہاں پر دوبارہ داخلے پر پابندی لگانی چاہئیے۔ایک غیر سنجیدہ لڑکی حکومتی املاک کا مذاق اڑا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں