صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لاہور پریس کلب کی کینٹین کی تزوین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا

مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن کسی کو توڑ پھوڑکی اجازت نہیں دی جائے گی، قومی اداروں کے خلاف بھی بولنے کی اجازت نہیں مولانا کا تعلق قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والی جماعت سے ہے، ان کے بزرگوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ہم قیام پاکستان کے گناہ میں شریک نہیں ہوئے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:40

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لاہور پریس کلب کی کینٹین کی تزوین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن کسی کو توڑ پھوڑکی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی مسلح جھتے کو کسی مقام کو یرغمال بنانے اور ملک کے اداروں کے خلاف بولنے کی اجازت دیں گی- پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا ہواہے اور حکومت ملک کو اس لسٹ سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لئے زور لگارہا ہے ان حالات میں مولانا کا دھرنے کا شوشہ سمجھ سے بالاتر ہی- وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے - مولانا کے دھرنے کا شوشہ بھارت کے موقف کو تقویت اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش دکھائی دیتی ہی-مولانا فضل الرحمان کا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی اور ان کے بزرگوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ہم قیام پاکستان کے گناہ میں شریک نہیں ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج تک قائد اعظم کے مزار پر حاضری تک نہیں دی- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں لاہور پریس کلب کینٹین کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور صحافیوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجودتھی- صوبائی وزیر نے کینٹین کے تزئین و آرائش کے منصوبے کی تکمیل پر پریس کلب کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحافی برادری کا اپنے بھائیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بہت احسن اقدام ہی- صوبائی وزیر نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا شروع سے ہی موقف ہے کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے تاہم کسی کو قانون میں ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے - مسلح جتھوں کی تصویریں اور ٹی وی پر ان کے تربیتی پروگراموں کی فوٹیج جاری کرکے مولانا فضل الرحمان کیا پیغام دے رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہی- محمد نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں، ہماری ان سے درخواست ہے کہ ان کی بیماری پر سیاست نہ کی جائی- انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ادویات ان کے ذاتی معالج کی مشاورت سے دی جارہی ہیں وہ علاج کے لئے ہسپتال آنے پر بھی مان نہیں رہے تھے اور پلیٹ لٹ لگانے کے معاملے پر بھی ان کی جانب سے مزاہمت ہوئی پھر اس مقصد کے لئے ان کے بھائی سے بات کی گئی - انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے جس ہسپتال سے علاج کروانا چاہتے ہیں ہم منع نہیں کریں گے تاہم وہ نیب کی حراست میں ہیں اور نیب ایک مکمل خودمختار ادارہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں