سینیٹر اورنگ زیب خان کی وزیر اعلی سے ملاقات‘مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، احتجاج کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ‘وطن کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا‘ ہر لمحہ فلاح عامہ کیلئے وقف ہے‘وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداڑ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے شاندار اقدامات کئے ہیں‘سینیٹر اورنگزیب

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:17

سینیٹر اورنگ زیب خان کی وزیر اعلی سے ملاقات‘مختلف امور پر تبادلہ خیال
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں سینیٹر اورنگ زیب خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا‘ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ہے‘ کشمیرکی صورتحال کے پیش نظر احتجاج کی سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں‘ملک دشمن احتجاج کی آڑ لے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

قانون شکنی ہوگی تو قانون حرکت میں بھی آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے‘ صوبے کے عوام کیلئے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر لمحہ فلاح عامہ کیلئے وقف ہے۔ سینیٹر اورنگ زیب خان نے اس موقع پر پنجاب کے شعبوں میں اصلاحات اور عام آدمی کیلئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور انہوں نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر فوکس کیا ہے‘سینیٹر اورنگ زیب خان نے مزید کہا کہ عثمان بزدار عزم، جذبے اور محنت کے ساتھ عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں