سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں نوازشریف کیلئے تشکیل خصوصی میڈیکل بورڈکااجلاس

صو با ئی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نوازشریف کے علاج معالجہ بارے تفصیلات حاصل کیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:57

سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں نوازشریف کیلئے تشکیل خصوصی میڈیکل بورڈکااجلاس
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں نوازشریف کیلئے تشکیل دئے گئے خصوصی میڈیکل بورڈکااجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغا، سپیشل سیکرٹری میاں شکیل، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ڈاکٹر فاطمہ اورنوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے شرکت کی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنی میڈیکل بورڈکے ممبران سے نوازشریف کے علاج معالجہ بارے تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے وزیرصحت کونوازشریف کودی جانے والی ادویات، خوراک اورطبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے میڈیکل بورڈکی جانب سے نوازشریف کے علاج معالجہ کے حوالہ سے اطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بورڈمیں شامل بہترین ڈاکٹرزنوازشریف کاعلاج معالجہ کررہے ہیں۔ ہسپتال میں نوازشریف کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے حوالہ سے بغیرتصدیق کسی قسم کی خبرسے اجتناب کیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں