عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے، بیمار اور خالی دماغ شخص ہیں: شہباز شریف

ہم پر سلیکٹڈ حکومت تھونپی گئی ہے اور تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا، بیمار اور خالی دماغ شخص ہم پر مسلط کر دیا گیا ہی: صدر مسلم لیگ ن

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:41

عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے، بیمار اور خالی دماغ شخص ہیں: شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان تاریخ کا سب سے بڑے جھوٹا، بیمار اور خالی دماغ شخص قرار دے دیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر سلیکٹڈ حکومت تھونپی گئی ہے اور تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا، بیمار اور خالی دماغ شخص ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے جس کو ادب و آداب کا نہیں پتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی طور پر بداخلاقی کرتے تو کوئی بات نہیں تھی لیکن اب ترقی و خوشحالی کی بات ہے، سوا سال عمران خان جھوٹ بولتے، بدکلامی اور بدزبانی کرتے رہے اور یو ٹرن لیتے رہے جبکہ ملک کی 72 سالہ تاریخ میں ایسا بددیانت، جھوٹا اور مکار سیاستدان نہیں آیا۔

(جاری ہے)

نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں، سیاست کے خاردار میدان سے جب وہ جائیں گے تو واپس نہیں آئیں گے، عقل کا اندھا بھی جانتا ہے کہ عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے، جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہمیں اگر 15 فیصد بھی سپورٹ ملتی تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واز شریف روبصحت ہیں اور ان کی صحت میں بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید آرام کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر قیادت ہوا جس میں نوز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ غفلت کی بھرپور طریقے سے مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت بڑے ڈاکٹر کی بات نہیں، اگر کوئی شہری بھی انٹرنیٹ پر سرچ کرے تو 10 ہزار پلیٹ لیٹس کے بارے میں جانتا ہے یہ اقدام خطرناک ہو سکتا ہے، نواز شریف کی جان کو خطرہ تھا اور ان کو فوری طبی سہولیات دی جاتیں تاکہ ان کی صحت کو محفوط کیا جاسکے لیکن غفلت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں