صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں : ڈاکٹریاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے،تمام ترتشخیصی ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں،صوبائیوزیر صحت

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) اعجازاحمد، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی، ڈی سی لاہوردانش افضال، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، پروجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرشہناز اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئیر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکااجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے۔ ڈینگی کاشکارمریضوں کے تمام ترتشخیصی ٹیسٹس مفت کئے جارہے ہیں۔ صوبائی ئ*وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نجی ہسپتالوں اورلیبارٹریزسے بھی ڈینگی کے مریضوں کے اعدادوشماراکٹھے کررہاہے۔ ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں