دو حکومتی شخصیات نے مجھے کنفرم کیا کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے: کامران خان

اگلے24 گھنٹوں میں اگر پلیٹ لیٹس خود بننا شروع نہ ہوئے اور مرض بھی پتا نہ چلا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا: سینئیر صحافی کا حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 22:18

دو حکومتی شخصیات نے مجھے کنفرم کیا کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے: کامران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) سینئیر صحافی کامران خان نے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دو حکومتی شخصیات نے انہیں کنفرم کیا کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے۔ کامران خان نے بتایا ہے کہ انہین 2اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے انہیں بتایا ہے کہ اگر اگلے24 گھنٹوں میں میاں نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس خود بننا شروع نہ ہوئے اور مرض بھی پتا نہ چلا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا۔

کامران خان نے اس بات کا دعویٰ اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا ہے۔ 
 
 
 دوسری جانب مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، نواز شریف کی صاحبزادی کو اپنے والد سے ملاقات کروانے کیلئے پے رول پر رہا گیا، ملاقات کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو رہا کر دیا ہے۔

مریم نواز کو پے رول پر رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر سروسز ہسپتال کیلئے روانہ ہوگئی ہے، جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ملاقات کے بعد مریم نواز کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کروانے کا انتظام کروایا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات آج شب یا کل کسی وقت کروائی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی خصوصی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں