والد سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچنے پر مریم نواز کی طبیعت بھی بگڑ گئی

نواز شریف کی صاحبزادی کو بھی سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، اس سے قبل انہیں پے رول پر رہا کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اکتوبر 2019 23:11

والد سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچنے پر مریم نواز کی طبیعت بھی بگڑ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) والد سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچنے پر مریم نواز کی طبیعت بھی بگڑ گئی، نواز شریف کی صاحبزادی کو بھی سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، اس سے قبل انہیں پے رول پر رہا کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت بھی اچانک بگڑ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور کے سروسز ہسپتال پہنچی تھیں۔

مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچنے کے بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر ہی رہی تھیں کہ وہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ طبیعت بگڑنے پر مریم نواز کو بھی سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو ایک ہی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قابل حکومت نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو رہا کر دیا تھا۔ مریم نواز کو پے رول پر رہا کیا گیا تاکہ وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر سروسز ہسپتال کیلئے روانہ ہوئی۔ ملاقات کے بعد مریم نواز کو دوبارہ جیل منتقل کیا جانا تھا تاہم اب طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں بھی سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کروانے کا انتظام کروایا جائے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایت مریم نواز کی جانب سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی خصوصی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کرنے کے بعد کی ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے محمد نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان کو والد کی طبیعت بارے آگاہی ممکن نہیں ۔درخواست ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں