مریم نواز کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا
نون لیگی راہنما کو صبح پانچ بجے جیل واپس بھجواناتشویش ناک ہے. مریم اورنگزیب
میاں محمد ندیم جمعرات 24 اکتوبر 2019 10:15
(جاری ہے)
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مریم نواز کو ڈاکٹروں کی ہدایت کے برخلاف کوٹ لکھپت جیل واپس لے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے‘ان کا جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کو صبح پانچ بجے جیل واپس بھجواناتشویش ناک ہے.
مریم اورنگزیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق انھوں نے دعویٰ کیا کہ جیل واپسی کے وقت بھی مریم نواز کی طبیعت خراب تھی اور انھیں بلند فشار خون اور دل کی دھڑکن نارمل نہ ہونے کی شکایت تھی‘مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے ٹیسٹس کے بعد مریم نواز کو ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ گذشتہ چند روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے. انھوں نے حکام پر الزام عائد کیا کہ مریم نواز کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں مریم نواز شریف کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے. اس سے قبل بدھ کی شب کو مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لیے جب سروسز ہسپتال پہنچی تھی تو مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد وہ ’بیہوش ہونے والی تھیں‘ مریم نواز نے بلڈ پریشر میں کمی اور سر چکرانے کی شکایت کی تھی‘مریم نواز شریف کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز شریف کی طبیعت ایک ہفتے سے ناساز تھی اور انھوں نے انفیکشن کی شکایت کی تھی اور اب ان کے ٹیسٹ کیے گیے ہیں. عظمیٰ بخاری کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے تھے‘اس سے قبل بدھ کو ہی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ جیل واپسی پر انھیں ہسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے مریم نواز کی اس درخواست کو مسترد کر دیا. احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر مریم نواز سے ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی ملاقات کی تھی مریم نواز نے ان سے اپنے والد نواز اور شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی خیریت معلوم کی والد کی صحت کے تذکرے پر مریم نواز غمگین نظر آئیں‘نواز شریف کی صحت خراب ہونے پر پیر کی رات انھیں نیب تحویل میں لاہور کے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے. احتساب عدالت نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشنل ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے انھیں 25 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا‘اسی روز نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی معیاد بھی ختم ہو رہی ہے. یاد رہے نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے بعد نواز شریف کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا تھا نواز شریف بھی چودھری شوگر ملز کے معاملے شریک ملزم ہیں.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار