میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا وزیراعلی آفس میں اجلاس

اشیائے ضروریہ کی قیمتو ںکی مانیٹرنگ ، ٹاسک فورس کے فیصلو ںپر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:11

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا وزیراعلی آفس میں اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا - جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتو ںکی مانیٹرنگ ، ٹاسک فورس کے فیصلو ںپر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا -اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے اور مانیٹرنگ کے عمل میں سیاسی شخصیات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے - اجلاس میں سبزی کے کاشتکاروں کو آڑھتی کے شکنجے سے نکالنے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی تجویز پربھی غورکیاگیا- صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت ، نعمان اختر لنگڑیال ، سیکرٹری صنعت و تجارت ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی-صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ،صوبے بھر کے کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے - صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیاگیا اور اس اتھارٹی میں زراعت ، خوراک کے محکمو ںکے نمائندوںکے علاوہ ماہرین شامل ہوں گے - انہو ںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہفتے میں دو بار منڈیوں کا دورہ کریں گے ،جبکہ دیگر متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں گے -پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں جائیں گے تو پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے - انہو ںنے کہاکہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 808 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے صوبے بھر میں ہر جگہ دستیاب ہوگی - میاں اسلم اقبال نے کہاکہ آٹے کے تھیلے ، گھی اور آئل کے پیکٹس پر ہر برانڈ کی قیمت درج ہوگی - صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ طلب اور رسد کے میکانزم پر پوری طرح عملدرآمد کیاجائے - صوبائی وزیر نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے ایک ہفتے کا ریفریشر کورس لازم ہے جبکہ ماسٹر ٹریننرز بھی تیار کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں