ڈیل ، ڈھیل کی ضرورت نہیںشر یف فیملی کیلئے رب کافی ہے‘سلیم ر ضا

کر تار پور معاہدہ سے کشمیریو ں کے دل زخمی ہو ئے، نیاز ی مودی کی خو شنودی کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہاہے

ہفتہ نومبر 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ڈیل ، ڈھیل کی ضرورت نہیںشر یف فیملی کیلئے رب کافی ہے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نیازی کا شو ختم ہو گیاہے،دھاندلی سے آنے والوں کی حکومت کی پوری سیاست مخالفین کو چور کہنے پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کیلئے سکیور ٹی رسک بن چکی ہے بھار تی سپر یم کور ٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی کی آ نکھیں کھل جانی چاہیے ،کر تار پور معاہدہ سے کشمیریو ں کے دل زخمی ہو چکے ہیں عمران نیاز ی بھار تی مودی یار کی خو شنودی کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہاہے ، کر تار پورراہ داری کا سکھو ں سے بڑ ھ کر قادیانیو ں کو ہو گا۔ سکھو ں کی پاکستان آ مد کیلئے پاسپور ٹ کی شر ط ختم کردی گئی جبکہ تبلیغی جماعت کے اجتماح میں آ نے والو ں کیلئے ویزے کی شر ط بر قرارہے واہ ریا ست مد ینہ کا فلسفہ چھاڑنے والی نیازی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments