باٹا پور ‘ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں4افراد ہلاک ،7 زخمی

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) لاہور کے سرحدی علاقہ باٹا پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں4افراد ہلاک جبکہ7افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ باٹا پور کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی کے تنازعہ پر امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے میں صلح کیلئے بلوایا ہوا تھا ،دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے پیش ہونا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران،30 سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کلاشکوف،30 بور پسٹل،اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں