شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ہفتہ نومبر 19:10

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے رانا مشہود کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی لیکن ان کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ماضی میں دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں لیکن درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کیے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments