نام ا ی سی ایل سے نکالنے میں تاخیر نو از شریف کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہیں ،مریم اورانگزیب

اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،ترجمان ن لیگ

پیر 11 نومبر 2019 23:11

نام ا ی سی ایل سے نکالنے میں تاخیر نو از شریف کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہیں ،مریم اورانگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ای سی ایل سے نا م نکالنے میں تاخیر ڈاکٹر بورڈ کی تجا ویز کے منا فی اور نو از شریف کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہیں ۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیئے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایاجائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ای سی ایل سے نا م نکا لنے میں تاخیر سے نو از شریف کی زندگی کو خطرات لا ئق ہیں ای سی ایل سئے نا م نکا لنے میں تاخیر ڈاکٹر زبورڈ کی تجا ویز کے منا فی ہے ای سی ایل سے نا م نکلے گا تو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام شروع ہو گا ۔

11-11-19/--40 #h# eکراچی میں ٹڈی دل کا حملہ سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا #h# t کراچی(آن لائن ) کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا‘سندھ کے صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے میمن گوٹھ‘ غازی گوٹھ‘ جعفرطیارہ میں ٹڈی دل کی آمد پر ڈی جی زراعت سے رپورٹ طلب کرلی ہی اور ڈی جی زراعت‘ ڈی سی ملیر اورمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو فورن فصلوں پر اسپرے کروانے کا حکم بھی دیا ہے‘ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سندھ سے واپس بلوچستان میں داخل ہوجائے گی‘ اس کی واپسی ہے کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے کہیں بھی فصل کو نقصان نہیں پہنچا وفاقی اداراہ پلانٹ پروٹیکشن سندھ میں پہلے سے ہی اقدامات اٹھاتا تو ٹڈی دل اتنی نہ بڑھ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کراچی کے ملیر ندی سے گزررہی ہے‘کہیں بھی فصلوں کو نقصان نہیں ہوا‘ فسران کو فورن اقدام اٹھانے کی ھدایات جاری کردی ہیں۔#

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں