نواز شریف کو علاج کے لئے بیرن ملک بھجوانے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوادی گئی ہیں، حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ ہی کرے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

از شریف میرے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن اب وہ میرے لئے ہائی پروفائل مریض ہیں، سرکاری میڈیکل بورڈ پر کوئی سیاسی دبائو نہیں،صوبائی وزیر صحت

پیر 11 نومبر 2019 23:51

نواز شریف کو علاج کے لئے بیرن ملک بھجوانے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوادی گئی ہیں، حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ ہی کرے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرن ملک بھجوانے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوادی ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ ہی کرے گا۔ پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

نواز شریف میرے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن اب وہ میرے لئے ہائی پروفائل مریض ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیکل بورڈ پر کوئی سیاسی دبائو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے۔ ان کے گردے بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔ لیکن انکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے پروسیجر کو مکمل کرنا ضروری ہے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل رات بھی سرکاری میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ بورڈ سے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کسی بھی مریض کا علاج اس کی مرضی کے ہسپتال سے ہی کروایا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کے ایشو پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں