واٹس ایپ میں نئی تبدیلی نے صارفین کے ناک میں دم کر دیا

گروپ میں ایڈ ہونے سے بچنے کے نئے فیچر نے موبائلز کی بیٹریاں تباہ کر ڈالیں

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 12 نومبر 2019 06:26

واٹس ایپ میں نئی تبدیلی نے صارفین کے ناک میں دم کر دیا
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء)   ٹیکنالوجی نے زندگی کافی حد تک آسان کر دی ہے اسی ٹیکنالوجی کے نتیجے میں سوشل میڈیا سائٹس کے وجود میں آنے سے ہزاروںمیل دور رہنے والے اپنوں سے آسانی سے اور کسی بھی وقت رابطہ کرنا ممکن ہوا ہے۔یہی نہیں بلکہ انہی سوشل میڈیا سائٹس سے آپ دنیا کے ہر کونے سے متعلق باخبر رہنے اور نئے دوست اور تعلق دار بنانے کے بھی قابل ہوئے ہیں۔

جتنی بھی سوشل میڈیا سائٹس ہیں وہ اپنے صارفین کی آسانی اور انہیں سہولت دینے کے لیے نت نئے تجربے کر کے نئے فیچر بھی متعارف کراتی رہتی ہیں۔یہ نئے فیچر جہاں صارفین کی آسانی کا باعث بنتے ہیں وہاں ان کے لیے کچھ مسائل بھی پیدا کرتے ہیں۔جیسا کہ واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’واٹس ایپ بیک گرائونڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے‘۔دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی البتہ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ بہت سارے موبائل برانڈز ایسے ہیں جن کے موبائل کی بٹریاں زیادہ تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔

یادرہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی شخص غیر ضروری گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں