سمارٹ موبائل کے بجائے اسمارٹ ڈیوائسز جگہ لینے کو تیار

ایپل کمپنی2022میںموبائل کی جگہ اسمارٹ واچ متعارف کرادے گی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 12 نومبر 2019 06:41

سمارٹ موبائل کے بجائے اسمارٹ ڈیوائسز جگہ لینے کو تیار
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء)   ٹیکنالوجی کی رفتار انسانی زندگی کی رفتار بھی بڑھاتی جا رہی ہے۔اسمارٹ چیزوں کی طرف سفر انسان کی خواہش بن گیا ہے اور وہ ایڈوانس سے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی طرف بغیر بریک لگائے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ موبائل کمپنیوں نے اب اسمارٹ فون کی طرف بڑھنے کے بعد جدید ڈیوائسز تیاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس حوالے سے سب سے پہلے ایپل نے موبائل فون سے جان چھڑانے کی کوشش کرنا شروع کر دی ہے۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایپل ایک دہائی کے اندر اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گلاسز کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا آغاز 2022 میں اولین ڈیوائس سے ہوگا جبکہ 2023 میں زیادہ بہتر اسمارٹ گلاس کو پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے سنیئر عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ان ہیڈ سیٹس کو 'بمشکل ایک دہائی' میں آئی فون کی جگہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل کی جانب سے ایسی کسی ڈیوائس کی تیاری کا اعلان نہیں کیا گیا مگر رپورٹ کے مطابق دونوں ہیڈ سیٹس کی تفصیلات اکتوبر میں ایپل کے ہیڈآفس میں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تھیں۔اس میٹنگ میں شریک افراد کے مطابق ایپل نے 2 ڈیوائسز کی تفصیلات بیان کیں جن کے مطابق پہلی ڈیوائس 2022 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ اوکیولس ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ سے ملتی جلتی ہوگی، جس میں ہائی ریزولوشن ڈسپلے، کیمرے اور ارگرد کے میپ بنانے کی صلاحیت ہوگی۔

دوسری ڈیوائس 2023 میں متوقع ہے جو کہ سن گلاسز سے ملتی جلتی ہو جس کا فریم کچھ موٹا ہوگا جس میں ایک بیٹری اور پراسیسر دیا جائے گا۔یہ گلاسز دن بھر استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور ایپل کی جانب سے آئی فون کو بدلنے والی ڈیوائس کی جانب پیشرفت ثابت ہوں گے۔اس سے پہلے ایسی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ ایپل کی جانب سے 2020 میں اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے جاسکتے ہیں جن میں اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے باضابطہ طور پر اے آر ہارڈوئیر پراجیکٹ کو متعارف نہیں کرایا گیا کیونکہ یہ کمپنی اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھنا زیادہ پسند کرتی ہے۔اے آر ٹیکنالوجی کے استعمال کے پیچھے یہ خیال ہے کہ فون کو دیکھنے کی بجائے اپنی بینائی کے سامنے انٹرفیس کو دیکھیں، جیسے ایپل میپس سے آپ اپنے ارگرد کے راستوں کے بارے میں جان سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں