محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 12 نومبر 2019 18:34

محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاویداقبال جعفری نے موقف ا ختیار کیا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، نوازشریف بیرون ملک جاکرواپس نہیں آئیں گے، سرکاخطاب واپس لینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے، استدعا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کی جائے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ کس اختیار کے تحت کسی کو بیرون ملک جانے سے روکاجاسکتا ہے۔ عدالت نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیتی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ جواب آنے تک تو نوازشریف باہرچلے جائیں گے۔ پیش بندی کے طورپر نوازشریف کو باہر جانے سے روکاجائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ سرکے خطاب کاکیس تو ابھی زیرسماعت ہے۔ وفاقی حکومت سے ہدایات کیلئے وقت دیا جائے۔ جس پرعدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں