مقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے جاری کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی کی بدترین مثال ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 13 نومبر 2019 00:07

مقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے جاری کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی کی بدترین مثال ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگی کو سسکتے آج 100 واں روز ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے جاری کرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور درندگی کی بدترین مثال ہے‘ بھارت کے کشمیر یوں کے ساتھ بدترین سلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ضروریات زندگی سے محروم کرکے انہیں جھکانے میں ناکام رہا ہے‘ مسلسل کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود آج بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں‘ بھارت جتنا مرضی ظلم کرلے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیرکے بغیر نامکمل ہے‘ پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بہن بھائیوںکوکبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں