چودھری شجاعت حسین سے فرخ خان کی قیادت میں مسلم لیگی خواتین کی ملاقات، خیریت دریافت کی

بدھ 13 نومبر 2019 00:08

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر فرخ خان ایم این اے کی قیادت میں خواتین کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازئ عمر کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سیاسی امور اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مسز نیلو فر بختیار، مسز رفعت سرور، مسز فوزیہ ناز، مسز لبنیٰ قریشی، مسز فرزانہ ملک، طاہرہ طارق اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں