پروفیسر کا گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف

63 سالہ تاریخ دان پروفیسر نے نوجوان محبوبہ کو قتل کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 13 نومبر 2019 07:15

پروفیسر کا گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء)   محبت میں انسان اس حد تک انتہا پسندی کی طرف مائل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کا انکار یا کسی اور کے ساتھ افیئر کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتا۔اس حوالے سے ان کا فارمولا آ جا کر یہیں رکتا ہے کہ جو میرا نہیں تو کسی اور کا بھی نہیں مگر وہ ایک لمحہ کے لیے یہ نہیں سوچتے کہ ان کے اس اقدام سے معاشرے میں کس قدر انتشار پھیلے گا۔

روس کے ایک ماہر تاریخ دان نے بھی ایسا ہی سفاکانہ اقدام کیا ہے کہ جس پر پورے روس میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تاریخ کے معروف روسی پروفیسر نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 63 برس کے پروفیسر اولگ سوکولوو نے اپنی 24 سالہ دوست اناستاسیا کو قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کئے اور انہیں بیگ میں ڈال کر دریا برد کرنے لے گئے، تاہم نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے وہ خود دریا میں گرگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے انہیں دریا میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی، جس پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے انہیں پانی سے نکال لیا، پولیس کو ان کے ساتھ ایک بیگ بھی ملا جس میں لڑکی کے بازو اور جسم کے دیگر اعضاءموجود تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی شہنشاہ نیپولین بونا پارٹ کے ماہر سمجھے جانیوالے روسی پروفیسر کو فرانس نے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

اولگ کے وکیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے جرم کو تسلیم کرلیا ہے اور وہ اپنے کئے پر نادم ہیں، وہ ہائپر تھرمیا کے مریض ہیں اور شاید انہوں نے ایسا شدید دباو¿ میں کیا ہے۔پروفیسر نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اناستاسیا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد کلہاڑے کے ساتھ اس کے ٹکڑے کئے۔ تاریخ دان پروفیسرکے ہاتھوں لڑکی کے قتل کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد روس میں شدید تشویش پھیل گئی۔

اولگ سوکولوو اور اناستاسیا نے فرانسیسی تاریخ میں تعلیم حاصل کی دونوں نے مل کر نپولین پر متعدد کتابیں بھی لکھیں جبکہ کئی فلموں میں روسی پروفیسر نے خود نپولین کا کردار بھی ادا کیا ہے۔وہ فرانسیسی زبان کے ماہر اور فرانس کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنس، اکنامکس اور سیاسیات کے ممبر بھی تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں