کراچی سے لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ پٹڑی سے اترگیا

ٹرینیں رواں دواں ہیں،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، ترجمان ریلوے

بدھ 13 نومبر 2019 14:11

کراچی سے لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ پٹڑی سے اترگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا، یہ ڈی ریلمنٹ بدھ کی صبح 9 بجکر 27منٹ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان کے مطابق اس ڈی ریلمنٹ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی بلکہ لوپ لائن سے ٹرینیں رواں دواں ہیںجبکہ کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،قراقرم ایکسپریس کو دوسرا انجن لگاکر منزلِ مقصود کی طرف روانہ کردیاگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ صرف قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاورپلانٹ ٹریک سے اترے،الحمدللہ تمام مسافر خیریت سے ہیں، رابطہ کرنے پرڈی ٹی او ریلو ے لاہور حامد فاروق قریشی نے بتایا کہ لاہورفیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بحال ہے، گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں