ڈاکٹرعدنان نواز شریف اور مریم نواز کے مابین پیغام رساں کا کردار ادا کرتے رہے

ڈاکٹر عدنان میڈیکل سلپس پر نواز شریف کا مریم نواز کے لیے پیغام لکھ کر لاتے تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 نومبر 2019 16:38

ڈاکٹرعدنان نواز شریف اور مریم نواز کے مابین پیغام رساں کا کردار ادا کرتے رہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے مابین پیغام رساں کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عدیل راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف اور مریم نواز کے مابین پیغام رساں کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل سلپس کی صورت میں مریم نواز تک تحریری شکل میں نواز شریف کے پیغامات لاتے تھے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جب کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے تب اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی طبیعت سے متعلق مریم نواز اور شریف خاندان کو آگاہ کرتے تھے تاہم اب ان کے پیغام رساں کا کردار ادا کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران بھی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ رہے اور ان کے علاج کے لیے تشکیل دئے جانے والے میڈیکل بورڈ کا حصہ بھی رہے۔ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے تک ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر اپنے ٹویٹر پیغامات میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اور ان کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا کرتے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ہیں اور انہیں شریف خاندان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک روانگی کی خبروں پر بھی یہی اطلاعات آئی تھیں کہ بیرون ملک روانگی کے موقع پر نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں