ن لیگ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا

100 ارکان اسمبلی میں سے 97 ممبرز کے استعفے ن لیگ کے پاس پہنچ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 نومبر 2019 16:48

ن لیگ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) : ن لیگ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کا چئیرمین نہ بنانے کے خلاف احتجاجی طور پر استعفے دے رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ن لیگ جمعرات کی صبح 10بجے سٹیڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں اپنے استفعے جمع کروائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 ارکان اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں جن میں سے 97 ممبرز کے استعفے ن لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں۔باقی 3 ممبران کے استعفے بھی بہت جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ن لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نہ بنانے پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن جاری نہ کرنے پر بھی ن لیگ احتجاجی طور پر سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مسعتفی ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کے استعفے قیادت کو جمع کروائے تھے۔ ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہاز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنانے تک رکنیت قبول نہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک کو آرڈیننس کے ذریعے ملک چلایا جارہا ہے،صرف ایک شخص عمران خان کے اثر و رسوِِخ سے پنجاب اسمبلی چل رہی ہے، اس کی اجازت کے بغیرایک پتہ نہیں ہل سکتا ، اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ13مہینوں میں ہر ممکن کوشش کی کہ حکومت کے ساتھ چلیں ۔ ہم نے قائمہ کمیٹیوں کے قیام میں تعاون کیا ،آج تک پارلیمانی کمیٹیز نہیں بن سکیں او ریہ معاملہ وزیر قانون کی فرعونیت اور سپیکر کی ڈھنگ ٹپائو پالیسی کا شکار ہو رہا ہے ۔جب ان کے ممبران جیلوں میں تھے تو پروڈکشن آڈر کے معاملے پر ڈیسک بجائے گئے اور انجمن ستائش باہمی کا ماحول بنایا گیا ۔

قائد حزب اختلاف حمز شہباز پر ایک الزام ثابت نہیں ہو سکا اور انہیں حلقے کی نمائندگی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ جب پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی تو اس کا کردار ناراض بہو والا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ محکمانہ پالیسیاں کیا ہیں،وزیرقانون بلدیاتی انتخاب کا بل بلڈوز کرتے ہیں۔اجلاس میں تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہ

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں