لیگی رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی

بدھ 13 نومبر 2019 17:10

لیگی رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی۔ لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں پچیس کروڑ روپے مالیت تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ مرزا محمد جاوید حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کیلئے تمام پراپرٹی مالیت25کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتاہوں، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔ نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں