احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی

بدھ 13 نومبر 2019 17:32

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کو 28 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز عدالتی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت کے رو برو پیش کیا گیا،حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت پیش ہوئے، جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان سے تحقیقات چل رہی ہیں جیسے ہی مکمل ہوں گی ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کے جواب پر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں