عدالت عالیہ کا آئی جی پنجاب کی عدم حاضری پر اظہاربرہمی،چیف سیکرٹری کو آئی جی کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت( کل) طلب کر لیا

بدھ 13 نومبر 2019 17:32

عدالت عالیہ کا آئی جی پنجاب کی عدم حاضری پر اظہاربرہمی،چیف سیکرٹری کو آئی جی کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت( کل) طلب کر لیا
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر آئی جی پولیس پنجاب کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئی جی پولیس کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت (آج) جمعرات کو طلب کر لیا ۔ جسٹس قاسم خان نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے آئی جی کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ اگر آئی جی پنجاب (آج)جمعرات کو نہیں آتے تو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے جائیں گے۔

عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ آئی جی پنجاب طبعیت خراب ہونے کے باعث گھر پر ہیں۔ فاضل جج نے باور کرایا کہ سرکاری ملازم جب تک چھٹی پر نہیں ہوگا وہ کام نہیں چھوڑ سکتا۔عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب کی چھٹی کی درخواست کا ریکارڈ لیکر پیش ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں