وزیراعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت، شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

بدھ 13 نومبر 2019 18:34

وزیراعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت، شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمارا افتخار ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی اور آج وطن ان ہی شہداء کی بے مثال قربانیوں کے باعث پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں