آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری

بدھ 13 نومبر 2019 19:07

آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیںاور کمشنر اسلام آباد ملاقات کی اجازت دینے کی مجاز اتھارٹی ہیں۔عدالت نے کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں