پیراگون ہا ئوسنگ اسیکنڈل کیس :خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع

بدھ 13 نومبر 2019 21:41

پیراگون ہا ئوسنگ اسیکنڈل کیس :خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہاسنگ اسیکنڈل کیس گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہا وسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیا خواجہ سعد رفیق پیش ہوئے ہیں، ان کو توقومی اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دی تھی، پروڈکشن آرڈر جاری کر کے جیل حکام کو کیوں بھجوا دیا جاتا ہے، سعد رفیق کے وکیل جواب دیا کہ پروڈکشن آرڈر میں حکم نہیں عدالت سے استدعا ہونی چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم جب بھی آتے ہیں سائرن بجاتے ہیں، کارکن ملنے آتے ہیں تو دھکے دیئے جاتے ہیں، ہمارے وکلا کو عدالت میں آنے سے روکا جاتا ہے، پولیس رویے سے آئے روز ہنگامہ آرائی، بدمزگی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے بیان کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔ بعدازاں عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب پیراگون کیس میں احتساب عدالت نے پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں پر اس وقت برہم ہوگئے جب میگا فون تھامے پولیس اہلکاروں نے میگا فون کے ذریعے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو کو ناکام بنا دیا۔

جس پرخواجہ سعد رفیق نے عدالت میں جانے سے انکار کردیا بعدازاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو میگا فون کے ذریعے عدالت کا تقدس پامال ہونے سے روکے جبکہ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سردار ایاز صادق اور خواجہ عمران نذیر نے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نیب نے پیراگون کیس میں خواجہ برادران کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا جبکہ سماعت کے موقع پر کیس کے 5 گواہ بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں