مولانا فضل الرحمن کو افغانستان کے معاملے پر گارنٹی دی گئی

مولانا کو کہا گیا کہ آپ ابھی چلے جائیں آئندہ آپ کو افغانستان اور طالبان والے معاملے میں اہمیت دی جائے گی۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 10:57

مولانا فضل الرحمن کو افغانستان کے معاملے پر گارنٹی دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج آزادی مارچ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے آج ہی اسلام آباد سے روانہ ہوجائیں گے. ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی جانب سے نا امیدی کے بعد مولانا فضل الرحمان شدید دباﺅ میں تھے او ر وہ ”فیس سیونگ“مانگ رہے تھے لہذا انہوں نے اپنے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کرنے وہ ”فیس سیونگ“حاصل کرلی ہے.سینئیر تجزیہ نگار اس پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی کا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمن ناکام ہو کر لوٹ رہے ہیں تو کسی کا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا کے دھرنے سے قبل ہی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہیں افغانستان اور بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو افغانستان سے بھی کچھ نہ کچھ مدد ضرور ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کو افغانستان کے معاملے پر بھی گارنٹی دی گئی ہے کہ آپ ابھی چلے جائیں آئندہ آپ کو افغانستان اور طالبان والے معاملے میں اہمیت دی جائے گی۔جب کہ اسی معاملے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اشارہ دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کسی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے آزادی مارچ لپیٹ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جتنا دباؤ حکومت پر یہاں ڈال سکتے تھے وہ ڈال دیا اب وہ پورے ملک میں اس دباؤ کو بڑھائیں گے، حکومت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں اور بس اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے، زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں