لاہور ہائیکورٹ کی قمر زمان کائرہ کو آصف زردای سے ملاقات کی اجازت

جمعرات 14 نومبر 2019 17:13

لاہور ہائیکورٹ کی قمر زمان کائرہ کو آصف زردای سے ملاقات کی اجازت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری سے قمر الزمان کائرہ کی ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو سابق صدر سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے بتایا کہ آصف علی زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے اور سابق صدر مملکت سے ملاقات کی اجازت دینے کا مجاز کمشنر اسلام آباد ہیں۔اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے بتایا کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں لیکن جیل حکام نے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وکیل نے استدعا کی کہ زیر علاج آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے قمر الزمان کائرہ کو آصف زرداری سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں