گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل پر ہیپاٹائٹس فری سیکر یننگ کیمپ کا اہتمام

ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندہ پانی ہے اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ‘پروین سرور

جمعرات 14 نومبر 2019 17:13

گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل پر ہیپاٹائٹس فری سیکر یننگ کیمپ کا اہتمام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل پر ہیپاٹائٹس فری سیکر یننگ کیمپ کا اہتمام ‘سول ایوی ایشن’پائلٹس ‘ایئر ہوسٹس ‘ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور دیگر عملے کی فر ی سیکریننگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کے علامہ اقبا ل انٹر نیشنل پر لگائے جانیوالے کیمپ میں سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر فہیم ‘سندس فائونڈیشن کی ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر ڈاکٹرز نے سو ل ایوی ایشن سمیت دیگر شعبہ کے اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مر ض میں مبتلا اہلکاروں کا فری علاج بھی شروع کرد یا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب کی اہلیہ و سروسر فائونڈیشن کی وائس چیئر بیگم پروین سرور نے کہا کہ سول ایوی ایشن’پائلٹس ‘ایئر ہوسٹس ‘ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں سمیت جن بھی اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس کے مر ض کی تصدیق ہو رہی ہے انکا مکمل طور پر فری علاج بھی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور 1122کے اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں بھی فری سیکریننگ کیمپ لگا رہے ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ عوام کیلئے بھی یہ سہولت مکمل طور پر فری ہے جسکے لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فری سیکریننگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں جسکے لئے ہمیں اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ‘ حجاز ہسپتال اور سندس فائونڈیشن سمیت14این جی اویز کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں این جی اوز ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ملکر کام کر نے جا رہی ہیں ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندہ پانی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں