وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا

منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئیگی،گرڈ سٹیشن کیساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائیگی

جمعرات 14 نومبر 2019 18:11

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گااوراس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔پاورڈویژن نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گااورگرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔

یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیںگے۔گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اوراپنے عوام کیساتھ کیے گئے وعدے پورے کروںگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں