سردارعثمان بزدار کاممتاز فکشن رائٹر و ادیب محمد حامد سراج کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

سردارعثمان بزدار کاممتاز فکشن رائٹر و ادیب محمد حامد سراج کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ممتاز فکشن رائٹر اور ادیب محمد حامد سراج کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محمد حامد سراج کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حامد سراج مرحوم کی ادبی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ادیب کا انتقال کسی بھی معاشرے کے اجتماعی نقصان کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد سراج مرحوم کی ادبی خدمات کو فراموش نہیں جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں