وزیرصحت پنجاب کاایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

وزیرصحت پنجاب کاایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ اسدنعیم کوایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم دے دیاہے ۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی ایک ہفتے بعدتمام میڈیکل سامان کی تقسیم کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔

صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید، پروجیکٹ منیجر پی ایم یواسدنعیم، پروفیسرجاویدچوہدری، اکاونٹیبیلٹی ایڈوائزدڈاکٹرنعیم مجید، میاں زاہد ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی اوورآل کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پروجیکٹ مینجرپی ایم یوذاتی طور پر ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزجاکرترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ آئندہ منگل کو ہسپتالوں میں طبی سامان کی تقسیم بارے اجلاس طلب کیاجائے گا۔

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی فنگشنگ کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کئے جانے والے انیستھیزٹکس کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں تعینات کیاجارہاہے۔ وئیرہاوسزمیں طبی سامان کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بروقت طبی سامان سرکاری ہسپتالوں میں نہ پہچانے پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں