اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جا رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

4 کنال کے گھر رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی، اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 نومبر 2019 18:45

اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جا رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر2019ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے ،4 کنال کے گھر رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی،اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کینال کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے، گھر فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی۔

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اکرام نوید سے ایک ارب مالیت کی جائیدادیں برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ نیب افسران کسی پر دباؤ ڈالے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔ قانونی کاروائی کی بنیاد پر کیس شروع کیا جاتا ہے۔ مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالرجرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عبد الرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کی گرفتاری کی نیب سکھر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہے اور منتقل کی گئی رقوم سے مالی فوائد بھی حاصل کرتا رہا ہے۔ نیب کے پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے۔ نیب نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خورد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں