حکومت کو کوئی شیورٹی بانڈ نہیں دیں گے: شہباز شریف

3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شیورٹی بانڈ مانگا جارہا ہے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے: صدر مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 19:58

حکومت کو کوئی شیورٹی بانڈ نہیں دیں گے: شہباز شریف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی شیورٹی بانڈ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شیورٹی بانڈ مانگا جارہا ہے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، عمران خان کا سیاسی کھیل انتہائی قابل مذمت ہے، حکومت نے انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پرویز مشرف سے کوئی شیورٹی بانڈ مانگا گیا تھا؟ حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے جب کہ وزیراعظم این آر او نہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6جولائی کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا اور 13جولائی کو وہ اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے،کیا اس وقت بھی بانڈز مانگے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بانڈر کی صورت میں عوام کو دھوکے کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں کہ ہم نے 7 ارب نکلوا لیے۔یہ بانڈز کی آڑ میں تاوان لینا چاہتے ہیں۔نواز شریف مشکل صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے سنگدلی کا کھیل کھیلا۔حکومت کا بانڈز لینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔عمران خان انسانی مسئلے کو سیاسی بنا رہے ہیں۔

لیکن نواز شریف صبر وتحمل سے اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب ن لیگ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کہ شرطیں لگانا عمران خان کی سازش ہے، عمران خان کو چوٹ لگی تو نوازشریف عیادت کے لیے اسپتال گئے جب کہ کراچی سے منتخب ایک وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ وہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں