لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کائرہ کو آصف زردای سے ملاقات کروانے کا حکم

جمعرات 14 نومبر 2019 22:12

لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کائرہ کو آصف زردای سے ملاقات کروانے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ کو سابق صدر آصف زردای سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا قمر زمان کائرہ آئندہ پیر کے علاوہ کسی بھی سوموار کو آ جائیں، ملاقات کرا دینگے۔لاہور ہائیکورٹ نے 25 نومبر کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں