غریدہ فارروقی نے ن لیگ کے بیانیے کو پی ٹی آئی کے بیانے سے کمزور قرار دیدیا

پی ٹی آئی کا بیانیہ ’’نواز کی جان پیاری ہے یا مال‘‘ سیاسی طور پر زیادہ مضبوط ہے: غریدہ فارروقی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 21:01

غریدہ فارروقی نے ن لیگ کے بیانیے کو پی ٹی آئی کے بیانے سے کمزور قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2019ء) سینئیر صحافی غریدہ فارروقی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے بیانیے کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بیانے سے کمزور قرار دیدیا۔ غریدہ فارروقی نے اپنے تویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا بیانیہ’’نواز کی جان پیاری ہے یا ما‘‘ سیاسی طور پر زیادہ مضبوط ہے جبکہ نون کا بیانیہ تاحال کمزور ہے۔

سینئیر صحافی نے اپنے تویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی خوبی ہے کہ وہ اپنا بیانیہ زیادہ دبنگ طور پر عوام تک پہنچاتی ہے جبکہ ن لیگ اس معاملے میں ناکام ہے۔
 واضح رہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو کوئی شیورٹی بانڈ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شیورٹی بانڈ مانگا جارہا ہے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، عمران خان کا سیاسی کھیل انتہائی قابل مذمت ہے، حکومت نے انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پرویز مشرف سے کوئی شیورٹی بانڈ مانگا گیا تھا؟ حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے جب کہ وزیراعظم این آر او نہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6جولائی کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا اور 13جولائی کو وہ اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے،کیا اس وقت بھی بانڈز مانگے گئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب حکومت بانڈز لیے بغیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر تیار نہیں ہے اور اس حوالے سے ن لیگ نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت نے نیب اور حکومت سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں